پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ کا آر ڈی اے کا دورہ

  پارلیمانی سیکرٹری سلطان  باجوہ کا آر ڈی اے کا دورہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سلطان باجوہ نے راولپنڈی ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔

انہوں نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا معائنہ کیا اور اسے عوام الناس کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم قرار دیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے بی ایف سی کی کارکردگی اور کلائنٹ فرینڈلی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔  بعد ازاں بیرسٹر سلطان باجوہ نے واسا، پی ایچ اے، بزنس سہولت سینٹر اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دفاتر کا دورہ بھی کیا اور ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں