تجاوزات آپریشن، ریلوے کی 14کنال اراضی واگزار

تجاوزات آپریشن، ریلوے کی 14کنال اراضی واگزار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر راولپنڈی ریلوے ڈویژن نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا، کروڑوں روپے کی 14کنال ریلوے اراضی واگزار کرا لی گئی۔

مریڑ ریلوے پل کے ساتھ واقع لکڑیوں کے بنے بیسیوں گھر مسمار کر دئیے گئے، ڈی ایس ریلوے نورالدین داوڑ نے بتایا کہ گزشتہ 2دہائیوں سے یہاں خانہ بدوشوں کی جھگیاں تھیں جو اب پختہ تعمیرات میں ڈھل چکی تھیں، اس آپریشن میں تقریباً 14کنال اراضی خالی کرائی گئی ہے۔ ادھر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انسداد تجاوزات صدر سکواڈ نے تجاوزات کیخلاف آپریشنز کرتے ہوئے درجنوں ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ کارروائیاں صدر بینک روڈ، حیدر روڈ، آدم جی روڈ، کشمیر روڈ اور کیننگ روڈ پر کی گئیں، صدر کے تمام علاقوں سے پکی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ عارضی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ادھر پی ایچ اے نے چاندنی چوک اور سکستھ روڈ فلائی اوررز کے نیچے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مختلف نجی ریسٹورنٹس کی جانب سے کی گئی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں