راولپنڈی کی خوبصورتی یقینی بنا ئی جا ئیگی ، ڈی جی پی ایچ اے

راولپنڈی کی خوبصورتی یقینی بنا ئی جا ئیگی ، ڈی جی پی ایچ اے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی خوبصورتی یقینی بنا ئی جا ئیگی ، اتھارٹی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ۔۔۔

 خوبصورتی اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کے تمام سیکٹرز پر سجاوٹ اور موسمی پھولوں کی کاشت کا کام زور وشور سے جاری ہے ، موتی محل پر خوبصورت پلانٹرز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ، صدر سے لے کر فیض آباد تک رنگ برنگے موسمی پھولوں کی خوبصورت بہار دکھائی دیتی ہے ، مری روڈ کی خوبصورتی کو اپ لفٹ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے اور عوام کو ایک اچھا تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں