کامسٹیک سیکرٹریٹ میں گرین ٹیکنالوجیز کوآرڈینیشن آفس کا افتتاح
اسلام آباد(نامہ نگار)کامسٹیک سیکرٹریٹ میں پہلے پاک-چین سمٹ 2025 برائے سبز اور کم کاربن کا انعقاد کیا گیا جس میں چین سے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ترکیہ۔۔۔
متحدہ عرب امارات سمیت پاکستان بھر سے کاروباری شخصیات کے علاوہ، پالیسی میکرز، او آئی سی رکن ممالک کے سفرا ، حکومتی عہدیداروں اور سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔ سمٹ کے دوران کامسٹیک اور بین الا قوامی فیڈریشن برائے سائنو- انٹرپرینیورز(ایس آئی ای ایف ) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے جبکہ او آئی سی رکن ممالک میں گرین انرجی، ٹیکنالوجی اور کم کاربن کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے کامسٹیک سیکرٹریٹ میں کامسٹیک سیف -(ایس آئی ای ایف ) گرین ٹیکنالوجیز کوآرڈینیشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا ۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چو دھری نے کہا کہ گرین معیشت کی طرف منتقلی محض ایک متبادل نہیں بلکہ انسانیت کے لیے پائیدار راستہ ہے ۔ انجینئر ڈاکٹر شاہد محمود، سینئر ایڈوائزر کامسٹیک نے کہا کہ سبز معیشت انسانیت کی بقا کے لیے ضروری ہے ،سیف کے نمائندے ٹونی ڈانگ نے کامسٹیک کی کوششوں کی تعریف کی ۔