راو لپنڈی :منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر 12ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تھانہ گوجر خان پولیس نے شاہ زیب سے 1کلو 260گرام چرس، تھانہ چکلالہ پولیس نے ذیشان سے 560 گرام چرس، تھانہ پیرودہائی پولیس نے حماد الرحمن سے 20لٹر شراب، تھانہ نصیرآباد پولیس نے بلال سے 20 لٹر شراب، وقار افضل سے 5لٹر شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے اللہ دتہ سے 5 لٹر شراب برآمد کی ۔ تھانہ وارث خان پولیس نے ارشد سے پستول، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے وسیم سے پستول ، جاتلی پولیس نے احمد حفیظ سے پستول ، راشد سے پستول، تھانہ چکری پولیس نے احمد جمیل سے پستول، کلرسیداں پولیس نے عبداللہ سے بھی ایک پستول برآمد کیا ۔مقدمات درج کر لیے گئے ۔