آئیسکو اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ میں تعاون کا معاہدہ

اسلا م آباد ( دنیا رپور ٹ ) آئیسکو اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہوا جس پر دونوں اداروں کے سربراہان نے دستخط کئے ۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ آئیسکو کے آپریشنل علاقوں میں 3 سے 6 دن کی موسمیاتی پیش گو ئی فراہم کر ے گا جس کے باعث آئیسکو موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر انداز میں بجلی کی طلب متعلقہ اداروں کو فراہم کر سکے گی۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل صاحب زاد خان نے کہا ہم آئیسکو کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے ا نہیں شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔