راولپنڈی میں گرانفروشی پر 3دکا نیں سیل، متعدد افراد گرفتار

 راولپنڈی میں گرانفروشی پر 3دکا نیں سیل، متعدد افراد گرفتار

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

 انہوں نے کہا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انسپکشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے ،اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ گوجر خان میں 3758، کہوٹہ میں 2082، کلر سیداں میں1154،راولپنڈی کینٹ میں 3120، راولپنڈی صدر میں 2101اور تحصیل ٹیکسلا میں 2117انسپکشنز کی گئیں ۔ راولپنڈی کینٹ میں20، راولپنڈی شہر میں 21اور راولپنڈی صدر میں 9 مقدمات اوورچارجنگ کے سامنے آئے جن کی مجموعی تعداد 50بنتی ہے ۔ راولپنڈی شہر میں اوورچارجنگ پر 25000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 3 دکانوں کو سیل کیا گیا اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں