کھیوڑہ:سڑک کی حدود میں آنے والی دکانیں مسمار
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنڈ دادن خان انتظامیہ کے نوٹس اور مقررہ مدت کے بعد پنن وال میں سڑک کی حدود میں آنے والی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے تاجر برادری کو پہلے نوٹس دیا تھا کہ مقررہ تاریخ تک سڑک کی حدود خالی کر دیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ انتظامیہ اور تاجر برادری کے مذاکرات میں 82فٹ تک سڑک کی جگہ چھوڑنا مقرر کیا گیا تھا۔ تجاوزات ہٹانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔