بائیک چوری کے 3 ملزم گرفتار 20 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار کرکے 20 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان نظام، موسیٰ اور طیب کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے 20مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے، پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔