قتل کیس:مجرم کو موت اور 10 لاکھ ہرجانہ کی سزا کا حکم

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی اور مقتول کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
ٹیکسلا پولیس نے مئی 2022میں گلاب شیر کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے عاطف کو قتل کرنے کا الزام تھا، گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔