ڈینگی ایس او پیزخلاف ورزی، 9 افراد گرفتار، 2 ڈیری فارمز سیل

ڈینگی ایس او پیزخلاف ورزی، 9 افراد گرفتار، 2 ڈیری فارمز سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار، لاروا برآمد ہونے اور اس کی افزائش والے دو ڈیری فارمز اور ایک فیکٹری کا سائٹ ایریا سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 9افراد کو گرفتار کیا۔ ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بننے والے دو ڈیری فارمز کو سیل کیا گیا۔ لاروا برآمد ہونے پر سیکٹر آئی نائن میں نجی فیکٹری سائٹ ایریا بھی سیل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ڈینگی لاروا کے افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے، شہری لاروا کی افزائش روکنے میں ساتھ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں