راولپنڈی بورڈ:انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات کا آغاز
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2025 کا آغاز ہو گیا۔
چیئرمین بورڈ عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں 185 امتحانی مراکز قائم اور 1762 سے زائد عملہ تعینات کیا گیا ہے۔