بینک آف خیبر : پہلی سہ ماہی کے منافع میں 108 فیصد اضافہ

بینک آف خیبر : پہلی سہ ماہی کے منافع میں 108 فیصد اضافہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) بینک آف خیبر نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا، بعد از ٹیکس منافع سال بہ سال 108 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.6ارب روپے تک بڑھ گیا۔

بینک کا نیٹ مارک اپ/انٹرسٹ آمدنی میں 45 فیصد اضافہ ہوا جو 5.1 ارب روپے تک بڑھی۔ غیر مارک اپ آمدن میں 64فیصد اضافہ ہوا جو 90 کروڑ روپے تک بڑھ گئی جس کی بڑی وجہ سکیورٹیز پر حاصل شدہ 521 ملین روپے منافع ہے ۔آپریٹنگ اخراجات میں 2.7ارب روپے کے ساتھ 15 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ ملازمین اور دیگر انتظامی اخراجات میں اضافہ ہے۔ 11 کروڑ 80 لاکھ روپے نیٹ پروویژن ریورسل کا حصول ممکن ہوا ، گزشتہ سال 19کروڑ روپے کی نیٹ پروویژن حاصل ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں