غیر قانونی تعمیرات : گرجا روڈ پر 20 کمرشل املاک سیل

غیر قانونی تعمیرات : گرجا روڈ پر 20 کمرشل املاک سیل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے نے گرجا روڈ پر 20 غیر قانونی جائیدادیں سربمہر کر دیں۔ ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ نے۔۔۔

 یہ کارروائی پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020کے مطابق کی جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جائیداد کے مالکان نے این او سی حاصل کیے بغیر کمرشل عمارتیں تعمیر کیں۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق ان غیر قانونی تعمیرات کے مالکان کو پیشگی قانونی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس کی عدم تعمیل کی وجہ سے انفورسمنٹ آپریشن میں جائیدادوں کو سیل کیا گیا۔ شہری غیر قانونی تعمیرات سے گریز کریں تاکہ کسی قانونی کارروائی یا نقصان سے بچا جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں