چیئرمین ایف بی آر سے پروبیشنری افسروں کی ملاقات، آرا سنیں

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے 51ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے ان لینڈ ریونیو سروس کے پروبیشنری افسروں نے ملاقات کی۔
چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے ڈھانچے ، فرائض اور عملی چیلنجز کے بارے میں پروبیشنری افسروں کے خیالات سنے اور ان کی ریونیو کے حصول کی کوششوں میں بھرپور دلچسپی کو سراہا، چیئرمین ایف بی آر نے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پروبیشنری افسر اپنی قابلیت سے ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔ پروبیشنری افسروں نے ایف بی آر کے ادارہ جاتی نظام کو سمجھنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ٹیکس پالیسی اور اس کے نفاذ سے متعلق جامع سوالات کیے۔