سیکرٹری ہیلتھ کا ٹی بی ہسپتال مری کا دورہ، ری ویمپنگ کا جائزہ

سیکرٹری ہیلتھ کا ٹی بی ہسپتال مری کا دورہ، ری ویمپنگ کا جائزہ

مری، راولپنڈی(نمائندہ دنیا، نیوز رپورٹر)سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب عظمت محمود نے سید احمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال مری کا دورہ کیا اور ری ویمپنگ سمیت ترقیاتی منصوبوں اور کیتھ لیب کی تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بلڈنگ ایکسیئن، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کو کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری عظمت محمود نے ایمرجنسی وارڈ اور دیگر مختلف شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی کو اپ گریڈیشن منصوبہ اور ریکروٹمنٹ کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ کوشش ہے کہ کسی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں