رائے محمد عامرسوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس کے فنانس سیکرٹری منتخب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس کے زیرِ اہتمام منعقد ہ انتخابات میں ڈاکٹر رائے محمد عامر کو فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر عامر اس وقت پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مقابل ڈاکٹر احمد دین کو 67ووٹ ملے جبکہ رائے محمد عامر نے 94ووٹ حاصل کیے ۔