پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیوں کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کرلی۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آصف ڈوگر کی زیر صدارت پی ایف اے راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آصف ڈوگر نے ہر ضلع میں فیلڈ عملے کی تعیناتی بڑھانے ، قانونی معاملات کی بروقت پیروی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا تمام ضلعی ٹیمیں ریکوری کے لیے مربوط کوششیں کریں، زیر التوا کیسز فوری نمٹا ئے جائیں۔ آصف ڈوگر نے کہاکہ ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیاجا ئے اور اسے کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں