مزدوروں کے حقوق کیلئے جدو جہد کرتے رہیں گے، ندیم چن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کیلئے جدو جہد کر تی رہے گی۔
یومِ مزدور صرف ایک دن نہیں، یہ ہمارے اجتماعی شعور کی علامت ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے مزدور دوست جماعت رہی ہے۔ اور آج کے دن ہم ایک بار پھر اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے حقو ق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ ان کیساتھ رہیں گے ۔