سیدال خان سے این ایچ اے سربراہ ، ڈی جی ریڈیو پاکستان کی ملاقات
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان سے این ایچ اے کے چیئرمین محمد شہریار سلطان نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،شہر یار سلطان نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ۔
سیدال خان نے کہا کہ ملک بھر میں شاہرا ہوں اور موٹرویز کے جاری منصوبہ جات کو جلدازجلد مکمل کیا جا ئے ۔ دریں اثنا سیدال خان سے ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان کی کارکردگی، ادارے کی ترقی و بہتری اور خصوصاً صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں ریڈیو سٹیشنز کی اپ گریڈیشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا بھارتی حکومت کے جھو ٹے پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا جا ئے ۔ سینیٹ نے بھی بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف مؤثر قرار داد منظور کی ہے ۔