وزیر ریلوے سے آ ئی سی سی آ ئی وفد کی ملاقات ،تعاون کا معاہدہ طے

 وزیر ریلوے سے آ ئی سی سی آ ئی وفد کی ملاقات ،تعاون کا معاہدہ طے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے ملاقات کی، حنیف عباسی نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔

 پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا، وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دی جس کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت ریلوے کی خشک پورٹ چیمبر کو آؤٹ سورس کی جا ئیگی ، حنیف عباسی نے کہا ہم اپنے وسائل کا بہترین استعمال کر کے پاکستان ریلوے کو ایک نیا اور طاقتورادارہ بنا ئیں گے ،انہوںنے تمام ریلوے ڈو یژنوں میں روڈ شو کرنے کا اعلان کیا ۔، انہوں نے تمام ڈی ایس کو ہدایات د یں کہ وہ متعلقہ چیمبر ز آف کامرس سے ملیں اور مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے ایک مضبوط اشتراک کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں