500 سے زائد علما و مشائخ کا بھارت مردہ باد مہم چلانے کا اعلان
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )آستانہ عالیہ بوکن شریف سے وابستہ 500 سے زائد علما و مشائخ نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اسلام آباد میں اہم اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
اجلاس کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر پیر سید عتیق الرحمان شاہ بخاری نے کی ، مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں علما و مشائخ بھارت مردہ باد مہم چلائیں گے اور اس سلسلہ میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں بھارتی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گئیں، علما و مشائخ بھارت کی امن دشمنی کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے ۔جمعہ کے بعد جلسے جلوس ریلیاں نکالی جا ئیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ اس موقع پر بھارتی پرچم بھی نذز آتش کیے جائیں گے ۔اعلا میہ میں کہا گیا کہ لاکھوں علما و مشائخ عسکری قیادت کے ساتھ ہیں ۔عالمی برادری بھارت کے امن دشمن اقدامات کا نوٹس لے ۔ اجلاس میں مفتی اشتیاق ہزاروی، پیر محمد یونس قادری، مفتی محمد انیس طاہر، مفتی محمد علی نسیم رضوی، مفتی ناصر محمود کنجاہی، مفتی رفیق چشتی کشمیری، مفتی محمد تنویر حیدر ، علامہ حیدر چشتی،مفتی محمد عارف شاہد ، مفتی توصیف الیاس ، مفتی لطیف قادری، مفتی خرم شہزاد چشتی، مفتی شہباز احمد ملک، محمد اکرم رضوی اور دیگر نے شر کت کی ۔