بھارتی جا رحیت کیخلاف اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑا ہوں،اسفن یاربھنڈارا

بھارتی جا رحیت کیخلاف اپنی مسلح افواج  کیساتھ کھڑا ہوں،اسفن یاربھنڈارا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کے لیے ہمارا عزم اور وابستگی قطعی ہے ، اقلیتوں نے ہمیشہ اس قوم کے دفاع اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج ہم سب پاکستانی ایک پرچم کے سائے تلے متحد ہیں۔ ایک فخر مند پاکستانی اور اقلیتی برادریوں کے نمائندے کے طور پر میں بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں