راولپنڈی سے2بائیک لفٹرز سمیت 6ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) آر اے بازار پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 6مسروقہ موٹرسائیکل اور 17ہزار روپے برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان میں کامران اور تہذیب شامل ہیں۔
ادھر صدر واہ پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرکے 39ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں یاسر، حیدر، بشارت اور سونیا بی بی شامل ہیں، انہیں شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا۔