فائر فائٹرز کے عالمی دن پر فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں تقریب

فائر فائٹرز کے عالمی دن پر فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں تقریب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پرکیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فائر فائٹرز کے عالمی دن پر فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔

سی ڈی اے ممبر ایڈمن طلعت محمود نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں ایک جامع فائر اینڈ ریسکیو مشق، عوام میں آگ سے بچاؤ کے سامان کی تنصیب کی اہمیت سے آگاہی کیلئے واک اور فائر فائٹرز کی بہادری اور عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرچم مارچ کیا گیا۔ طلعت محمود نے سی ڈی اے فائر فائٹرز کی خدمات، انکے عزم اور آگ سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں