پاک افواج نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، رکن نظریاتی کونسل
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاک فوج کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
افواج پاکستان نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ بھارت زخم چاٹتا رہ گیا، آئندہ جارحیت کی جرأت نہیں کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تشکر کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا وطن عزیز کی سلامتی سالمیت اور استحکام کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ناگزیر ہو چکا تھا، پوری قوم دفاع وطن کے جہاد میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔