مسئلہ کشمیر:امریکی صدر کا بیان خوش آئند، جموں و کشمیر ماس موومنٹ

مسئلہ کشمیر:امریکی صدر کا بیان خوش  آئند، جموں و کشمیر ماس موومنٹ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے ترجمان معراج الدین نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی اور مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان خوش آئند ہے۔

 کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک دونوں جوہری ممالک میں ایٹمی جنگ کا خطرہ نہیں ٹل سکتا۔ بھارتی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دینے پرپاک فوج اور حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ معراج الدین نے کہا پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی جس کا پوری دنیا نے اعتراف کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں