پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، ایکس سروس مین سوسائٹی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر کھڑی رہی ۔
ان خیالات کا اظہار سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا ملک پر مسلط کی گئی بھارتی جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ اور قابل فخر رہا، تینوں مسلح افواج کے جوانوں نے پوری دنیا کو عملی طور پر بتا دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکل میں اپنے ملک اور قوم کی حفاظت کیلئے ہر طرح کی قربانی دے سکتے ہیں، ہمارے شاہینوں نے اقوام عالم میں اسلام اور پاکستان کا پرچم بلند کر کے عالم اسلام کو سرخرو کر دیا ہے۔