افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، رہنما ن لیگ لیبر ونگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگی رہنما لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب د ے کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، 24کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
، بھارت ایک جارحیت پسند ملک ہے اور اس نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کا جواب اسے مل چکا ہے۔