آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچائی، پی پی راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاک افواج کے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچا دی ،دشمن کی فوج تھر تھر کانپ رہی ہے ،آ ئند ہ جا ر حیت کی جرأت نہیں کریگی۔
ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چودھری ظہیر سلطان محمود نے پاکستانی افواج کی فتح پر مٹھا ئی تقسیم کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 25کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، عوام کو پاکستان کی افواج پر فخر ہے۔ اس موقع پرعوام کی کثیر تعداد نے پاکستان زندہ باد، پاک افواج پائندہ باد کے نعر ے لگا ئے جن سے راولپنڈی کی فضائیں گونج اٹھیں۔