تحریک پیغام مصطفی کا عشرہ پاک فوج زندہ باد منانے کا اعلان

تحریک پیغام مصطفی کا عشرہ پاک فوج زندہ باد منانے کا اعلان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی نے بھارت کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر عشرہ پاک فوج زندہ باد منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو شکست دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

 اب بزدل بھارت اور بھارتی فوج کی نسلیں بھی پاکستان میں جارحیت کرنے کا تصور نہیں کرینگی، پاک فوج کو سیلوٹ پیش کر نے کیلئے ہر سال 10مئی کوملک بھر میں یوم فتح منائیں گے اور مختلف تقریبات کاانعقادکیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں