مری ، من مانے ریٹس وصول کرنیوالے قصابوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
مری( نمائندہ دنیا) مری میں قصابوں نے گوشت کے من مانے ریٹس مقرر کر دئیے ، شہر یوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔
گوشت بڑا 1200، قیمہ 1500رو پے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ،اسی طرح چھوٹے گوشت کے بھی مرضی کے دام وصول کیے جا رہے ہیں ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ا نتظامیہ چھاپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر ے ۔