اے این ایف کا ایکشن،14ملزم گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

 اے این ایف کا ایکشن،14ملزم گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

اسلام آباد(آئی این پی ) اے این ایف نے ملک بھر میں 9 مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان کو گرفتار کرکے 16کروڑ 54لاکھ روپے کی منشیات برآمدکیں۔۔۔

ڈی ایچ اے کراچی میں 2 موٹر سائیکل سواروں سے ایک کلو آئس، لاہور میں سرائے عالمگیر یونیورسٹی کے قریب 3ملزمان سے 12 کلو گرام چرس، کاک پل اسلام آباد کے قریب 4 ملزمان سے 12 کلو چرس، آر سی ڈی روڈ حب میں مسافر بس سے 10.8 کلو چرس، پشاور کے قریب افغان باشندے سے 5کلو آئس، شاہی قلعہ سرکلر روڈ لاہور کے قریب دو ملزمان سے 706 گرام ایکسٹسی گولیاں اور 200گرام آئس، سارانان، ضلع پشین سے 1870کلو چرس، کچی آبادی، پرانا چمن سے 20 کلو افیون، پرانا پسنی روڈ، کوہِ مراد کیچ کے قریب جھاڑیوں میں چھپا ئی گئی 12 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں