ریلوے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کی اپیل

 ریلوے پنشنرز کی پنشن  میں اضافہ کی اپیل

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور۔۔۔

 وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اپیل کی کہ ریلوے پنشنرز کی پنشن میں سرتوڑ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں کے برابر اضافہ کیا جا ئے ۔آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس محمد اسلم عادل بٹ چیئرمین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ پنشنرز کے میڈیکل الاؤنس میں معقول اضافہ کیا جائے کیونکہ زیادہ تر ضعیف العمر پنشنرز جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں