سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا دورہ مری، ترقیاتی منصوبوں کا جا ئزہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا دورہ  مری، ترقیاتی منصوبوں کا جا ئزہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں شکیل احمد نے ضلع مری کا اہم دورہ کیا، انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر مری نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کھنی تاک، کشمیر پوائنٹ اور دیگر جاری منصوبہ جات کا فیلڈ وزٹ بھی کیا ۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ مری کے رہائشیوں اور سیاحوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مری ایک اہم سیاحتی مقام ہے اور حکومت پنجاب اس کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں