گھریلو ناچاقی پربیوی قتل کرکے خاوند کااقدام خودکشی

 گھریلو ناچاقی پربیوی قتل کرکے خاوند کااقدام خودکشی

اوکاڑہ (خبرنگار)گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو قتل کردیا۔چک نمبر 3 ون آر کے رہائشی غلام علی کی اپنی بیوی صدف سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔۔۔

 گزشتہ روز میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو خاوند نے مشتعل ہو کر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کر دیا،بعد ازاں ملزم نے اسی تیز دھار آلے سے خودکشی کرنے کی کوشش کی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورضروری کارروائی کے بعد لاش اورزخمی ملزم کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں