گرما تعطیلات :ایک ماہ سمر کیمپ کی اجازت پرغور کر رہے ، رانا سکندر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ ایپسما اور پنجاب کی دیگر تنظیموں کی سفارشات پر گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کے لیے سمر کیمپ کی اجازت دینے پرغور کیا جارہا ۔
کم فیس کے حامل تعلیمی اداروں کے مسائل سے آگاہ ہیں انکی رجسٹریشن میں لازمی ٹرانسپورٹ فراہمی کی شرط میں نرمی کی جائے گی ۔ نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بھر کے سی ای اوز اور سکولوں کی تنظیمات کے نمائندوں سے میٹنگ کے بعد کیا۔ تنظیموں کے نمائندوں نے منسٹر ایجوکیشن سے استفسار کیا کہ سکولوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ بہت سست روی کا شکار ہو چکا ہے ۔ رجسٹریشن آن لائن کرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ کم فیس کے حامل نجی تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ فراہمی سے مستثنٰی قرار دیا جائے ۔