پیدائش و اموات کا مفت اندراج یقینی بنایا جا ئے ، کمشنر راولپنڈی

پیدائش و اموات کا مفت اندراج یقینی بنایا جا ئے ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید سبطین کاظمی کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پیدائش و اموات کے مفت اندراج کا تمام یونین کونسلز میں فوری طور پر نفاذ یقینی بنایا جائے ۔

کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید سبطین کاظمی، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن و میونسپل کمیٹی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبطین کاظمی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل 2025سے نئی فیسوں کا اطلاق ہو چکا ہے ۔ اس میں وقت پر اندراج کی صورت میں کوئی فیس نہیں ، البتہ پیدائش یا اموات کے تاخیری اندراج پر200سے 1000 روپے تک فیس مقرر کی گئی ہے ۔ اسی طرح بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری کے لیے 1000 روپے اور غیر ملکی افراد کی پیدائش کے اندراج پر 2000 روپے فیس لاگو ہو گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی درستگی یا تبدیلی پر 500 روپے جبکہ ڈوپلیکیٹ سر ٹیفکیٹ کے اجرا پر 200 روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ لیٹ اندراج کی صورت میں کورٹ ڈگری کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں