ٹی ایم سی اور نٹ شیل کمیونیکیشنز کے درمیان سٹرٹیجک اشتراک

 ٹی ایم سی اور نٹ شیل کمیونیکیشنز کے درمیان سٹرٹیجک اشتراک

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) خطے کی بڑی سسٹم انٹیگریشن فرم ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ نے سٹرٹیجک کمیونی کیشنز، حکومتی تعلقات اور سٹیک ہولڈر مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی نٹ شیل کمیونی کیشنز سے سٹرٹیجک اشتراک کرلیا ہے ۔

 نٹ شیل گروپ کے ہیڈ آفس اسلام میں منعقدہ تقریب میں ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عبدالحسیب اور نٹ شیل گروپ کی ڈائریکٹر اور سی ای او رابعہ شعیب احمد نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ انہوں نے کہا شراکت داری ڈیٹا سے حاصل کردہ معلومات کے نئے معیار قائم کرنیکی جانب اہم قدم   ہے ،نٹ شیل گروپ کے چیئرمین محمد اظفر احسن، چیف پبلک افیئرز آفیسر میجر جنرل(ر) شہزاد نعیم خان ، چیف پبلک انگیجمنٹ آفیسر فارینہ مظہر و دیگر بھی موجود تھے۔ ، یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیٹا سے حاصل کردہ جدت اور بامقصد معلومات کے نئے معیار قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں