اللہ نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو سرخرو کیا ، سردار یوسف

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ) وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے کہاہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔۔
کہ اس نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان، پاکستانی قوم و افواج کو سرخرو کیا ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے نیشنل پریس کلب میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار محمد یوسف نے کہاکہ اس جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی ، دشمن نے جب ہمیں للکارا تو قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی ،دشمن نے اپنے مشن کا نام سندور اور ہم نے قرآنی آیات کے مطابق بنیان مرصوص نام لکھا،جنرل سید عاصم منیرفیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق ہیں ،ہم صوبہ ہزارہ کی تحریک چلارہے ہیں، اپنے علاقے کے مسائل بھی اجاگر کریں گے ، پاکستان کے میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں بہت مثبت کردار ادا کیا اور بھارت کے میڈیا کو شکست دی ۔