ایس اے پی کا فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اہم قدم

ایس اے پی کا فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اہم قدم

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) دنیا کی معروف انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹ ویئر کمپنی SAP نے پاکستان کے فارماسیوٹیکل شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاذکر دیا۔۔

مارٹن ڈاؤ پاکستان کی چھٹی بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی تبدیلی کے اس سفر سے صف اول کی کمپنی بن گئی ہے ۔مارٹن ڈاؤ ایشیا ، مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ کے 15 ممالک کو ادویات بھی برآمد کرتی ہے ۔مارٹن ڈاؤ نے SAP کی جدید ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپریشنز کو یکجا کر کے بہتر طبی خدمات کی فراہمی کوممکن بنایا۔ کمپنی نے 2019 میں \\\"ون کمپنی ون ای آر پی \\\" کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کیا، جس کا مقصد مقامی اور بین الاقوامی یونٹس کے سسٹمز کو ہم آہنگ کرنا تھا۔ SAP S/4HANA کے نفاذ سے کمپنی نے پرانے سسٹمز کو ختم کرکے ایک مشترکہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جو فنانس، سپلائی چین، مینوفیکچرنگ، ہیومن ریسورسز اور کمرشل فنکشنز کو آپس میں مشترک کرتا ہے ۔ مارٹن ڈاؤ کے گروپ چیف انفارمیشن آفیسر اجلال جعفری نے کہاایس اے پی نے ہمیں ایک بکھرے ہوئے نظام سے ایک جامع ڈیٹا پر مبنی ادارہ بننے میں مدد دی اور ہمیں مریضوں اور شراکت داروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے قابل بنایا ہے ۔ایس اے پی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنانا اب فارماسیوٹیکل سیکٹر کیلئے ضروری ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں