آذربائیجان کا یوم آزادی ، وزیر پٹرولیم ، گورنر سند ھ و کے پی کی شر کت

اسلام آباد (الماس حیدرنقوی)اسلام آباد میں جمہوریہ آذربائیجان کے یوم آزادی پر شاندار تقریب منعقدکی گئی جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک،گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبر پختونخوا ، سفارتکاروں، کاروباری نمائندوں کے علاوہ اہم شخصیا ت نے شرکت کی۔۔
، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیرخضر فرہادوف اور ترکیہ کے سفیرعرفان اوگلوتوجہ کا مرکز رہے ۔پاکستان اور بھارت کے در میان حالیہ کشیدگی میں آذ ربائیجان اور ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کی گئی جس پر دونوں ممالک کے سفرا کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے آذ ربائیجان کا مشکل وقت میں حمایت پر بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا۔ خضر فرہادوف نے کہا کہ پاکستان ان اولین ممالک میں سے ایک تھا جس نے 12 دسمبر 1991 کو جمہوریہ آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا ۔انہوں نے کہا گزشتہ برسوں کے دوران آذربائیجان نے کامیابی سے کئی اہم تنظیموں کی سربراہی کی جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ناوابستہ تحریک، ترک ریاستوں کی تنظیم شامل ہے۔آذربائیجان میں کوپ 29کانفرنس کی کامیاب میزبانی نے نہ صرف ہماری قوم کی بڑھتی ہوئی قیادت کو اجاگر کیا بلکہ بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔