تین اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد زیرحراست

تین اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد زیرحراست

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 ملزمان کے قبضہ سے 2530گرام ہیروئن، 1155گرام چرس، 349گرام آئس، 12مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے، کارروائیاں تھانہ شمس کالونی، تھانہ کھنہ، تھانہ ہمک، تھانہ نیلور، تھانہ مارگلہ، تھانہ کورال، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ بنی گالا پولیس ٹیموں نے کیں جبکہ خصوصی مہم کے دوران تین اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے۔ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں