3ملزم گرفتار، 37 لٹر شراب برآمد

3ملزم گرفتار، 37 لٹر شراب برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 37 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ گوجرخان پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے 20لٹر شراب برآمد کی۔

 تھانہ مورگاہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے 10لٹر شراب برآمد کی، جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے 7لٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب کے ناسور کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں