منشیات برآمدگی کے دو مجرموں کو 9، 9 سال قید
راولپنڈی (خبرنگار) عدالتوں نے منشیات برآمدگی کے دو مجرموں کو 9، 9سال قید اور دونوں کو 80، 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم علی حسنین کو 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جسے پیرودھائی پولیس نے اکتوبر 2024میں 1540گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ دوسرے مقدمہ میں مجرم سکندر علی کو 1600گرام چرس برآمد ہونے پر گوجرخان پولیس نے اپریل 2024میں گرفتار کیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔