آئی جی اسلام آباد نے شہدا کے اہل خانہ کیسا تھ عید منائی

آئی جی اسلام آباد نے شہدا کے اہل خانہ کیسا تھ عید منائی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید الاضحی کی نماز افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی۔۔۔

عید کی نماز کے بعد ملک وقو م اور مسلم امہ کی سلامتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی،انہوں نے یاد گار شہدا پر بھی حاضری دی پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لئے دعا کی،اس موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہدا کی فیملیزاور پولیس افسران کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران میں گھل مل گئے اور ان کے ہمراہ کھانا کھایا ،آئی جی اسلام آباد نے شہدا پولیس کے گھروں کا بھی دورہ کیا ،شہدا کے اہلخانہ اور ان کے بچوں کے ساتھ ملاقات کیں ،انہوں نے شہداء کے اہلخانہ اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ،سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ عیدالاضحی منائی جس کے بعد آئی جی نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فرض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کی یاد میں فاتحہ خوانی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں