صفا ئی کا اعلیٰ معیار عید کے بعد بھی برقرار رکھا جا ئے ، کمشنر راولپنڈی

 صفا ئی کا اعلیٰ معیار عید کے بعد بھی برقرار رکھا جا ئے ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نذارت علی شاہ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران، تحصیل و ضلعی سطح کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے صفائی کے مؤثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کمشنر نے کہا صفائی کے اعلیٰ معیار کو صرف عید تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ پورا سال اسی جذبے اور فعالیت سے صفائی کے نظام کو جاری رکھا جائے ۔ عید کے تینوں دن صفائی کے حوالے سے بہترین کام ہوا، اس کی ایک فالواپ میٹنگ رکھی جائے گی تاکہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر قائم کردہ کنٹرول رومز کو ڈپٹی کمشنر آفس کے ساتھ مربوط کیا جائے تاکہ فوری اور مؤثر رابطہ قائم رہے، اس کے ساتھ ساتھ ویلج لیول پر صفائی مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں