چوریوں میں ملوث 2 افراد گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ سٹی پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 افراد گرفتار کر کے مسروقہ لیپ ٹاپ، موبائل فون، چارجر اور بیگ برآمد کرلیا۔
ایس پی راول ڈویژن کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔