کھیوڑہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

کھیوڑہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) تھانہ لِلہ کی حدود میں موٹرسائیکل سواروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق۔۔

 جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا، محمد اختر اور دوسر ے نامعلوم شخص کا تعلق ڈھوک برج گاؤں ضلع چکوال سے بتایا گیا ہے، دونوں کسی کام کی غرض سے لِلہ کی طرف آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے محمد اختر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں