سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ بری امام نوتعمیر شدہ کمیو نٹی ہسپتال

 سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ  بری امام نوتعمیر شدہ کمیو نٹی ہسپتال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت کے سپیشل سیکرٹری سید وقارالحسن نے گزشتہ روز نور پور شاہاں (بری امام) میں نئے تعمیر شدہ کمیونٹی ہیلتھ ہسپتال کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وزارت قومی صحت ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، کمیونٹی ہیلتھ ہسپتال سے نور پور شاہاں، وزیراعظم آفس و کالونی، ایوان صدر سیکرٹریٹ کالونی، پاک سیکرٹریٹ، مل پور کی تین لاکھ سے زیادہ آبادی صحت کی سہولیات سے مستفید ہو گی۔ ہسپتال میں فی الوقت طبی عملہ کی شدید کمی ہے تاہم دیگر ہسپتالوں سے عملہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، نئے طبی عملے کی تقرری کے بعد کمیونٹی ہیلتھ ہسپتال 24گھنٹے سروس فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں